لاہو ر لاہور اے ،سونیا حسین کی شہر کی تعریف، مداحوں نے سوالات پوچھنا شروع کردیئے

پیر 26 اکتوبر 2020 18:17

لاہو ر لاہور اے ،سونیا حسین کی شہر کی تعریف، مداحوں نے سوالات پوچھنا شروع کردیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) خوبرو اداکارہ سونیا حسین کو لاہور پسند آگیا جس کا انھوں نے کھل کر اظہار کیا۔سونیا حسین اکثر اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کا سفر بھی مختلف شہروں میں جاری رہتا ہے۔سونیا حسین اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور انھیں یہ شہر کتنا پسند ہے اس کا انھوں نے کھل کر اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ایپ انسٹاگرام پر سونیا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ریلیکس موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔سونیا نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور لاہور ہے‘۔جیسے ہی انھوں نے یہ پیغام شیئر کیا تو ان کے مداحوں نے ان کی لاہور کی موجودگی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیے۔کسی نے ان کی تصویر کو پسند کیا تو کسی نے ان کی کام کی تعریف میں چند جملے کہہ دیئے۔اسی طرح ایک صارف نے تو یہ تک پوچھ لیا کہ کیا وہ لاہور میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں آئی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 18:17:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :