میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کر دی

پیر 26 اکتوبر 2020 18:20

میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کر دی ۔گلوکارہ میشا شفیع نے ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ کے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

میشا شفیع کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں۔اس سے قبل میشا شفیع نے 10 اکتوبر کو لاہور کی سیشن کورٹ میں اپنے خلاف چلنے والے ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی کو فی الحال روکنے یا ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 18:20:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :