موجودہ حالات میں اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ مصطفی قریشی

ہفتہ 15 فروری 2014 15:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی ناکامیوں کا بھلا کر اگر مستقبل کی طرف توجہ دیں تو ہمیں اچھا اور بہتر کام کرنے کا موقع ملے گا ، اچھی فلم بنانے کیلئے اچھے اور جاندار اسکرپٹ کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو مٍوجودہ حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاکہ ٹیلی ویژن کی طرح فلموں میں بھی اچھے موضوعات کی ضرورت ہے، پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل مکمل ہوگا جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو اس بات کا خواہشمند ہے کہ اسے بھر پور مواقع ملیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو ان حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/02/2014 - 15:42:36

Rlated Stars :