ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے غیر ملکی کانسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلئے ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری مانگ لی

پیر 26 اکتوبر 2020 22:45

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے غیر ملکی کانسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلئے ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء)ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے غیر ملکی کانسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلئے ایف آئی اے سے گلوکار کی ٹریول ہسٹری مانگ لی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں گلوکار راحت فتح علی خان کے یکم جولائی 2014سے تاحال تما م غیر ملکی دوروں کی تفصیلات مانگی ہے۔ایف بی آر نے پہلے بھی راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بارے خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ آیا ۔ راحت فتح علی خان کا سال 2016,17کاانکم ٹیکس آڈٹ ہورہا ہے ۔راحت فتح علی خان نے سال 2019میں ایک کروڑ 77لاکھ45ہزار آمدن ظاہر کی اورسال2019میں 51لاکھ 29ہزار 580روپے ٹیکس اد اکیا ۔

وقت اشاعت : 26/10/2020 - 22:45:18