فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے ‘ اداکارہ ریما

پرفیکٹ اداکار ہونے کا تاثر ذہن میں بٹھانا اچھا نہیں ہوتا‘ انٹر ویو

بدھ 28 اکتوبر 2020 11:35

فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے ‘ اداکارہ ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے اس سے فنکار مزید محنت کر کے دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے ، مثبت مقابلے کی رجحان کو حسد اور لڑائی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو اپنی سینئرز سے رہنمائی لیتی تھی مگر آج جو اداکارائیں آ رہی ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ ان کو کسی سے رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں ، انہیں اداکاری کے تمام گُر آتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہوتا ۔

میرے نزدیک اس طرح کا تاثر ذہن میں بٹھانا اچھا نہیں جب تک آپ سینئر زسے گائیڈ لائن نہیں لیں گے آپ اچھے اداکار نہیں بن سکتے ۔ ریما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے زندگی کا بہترین لائف پارٹنر مل گیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری زندگی کاکوئی اچھاعمل میرے سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں مجھے اتنا محبت کرنے والا شوہر ملا ۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 11:35:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :