فلم انڈسٹر ی کے زوال کا رونا رونے کی بجائے ہمیں ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ‘ شان

ایک دو فلموں کی کامیابی کے بعد آرام سے بیٹھنے کی بجائے مزید محنت کر کے تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی

بدھ 28 اکتوبر 2020 11:35

فلم انڈسٹر ی کے زوال کا رونا رونے کی بجائے ہمیں ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ‘ شان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسٹر ی کے زوال کا رونا رونے کی بجائے ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دو فلموں کی کامیابی کے بعد آرام سے بیٹھنے کی بجائے مزید محنت کر کے تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی اور اسی سے پائیدار ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ فلم کی کامیابی کیلئے اسکرپٹ بنیاد ہے اور لکھنے والوںکو نئے رجحانات کو سٹڈی کرنا چاہیے کہ لوگ اب کیا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/10/2020 - 11:35:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :