معیاری کام کرینگے تو اس کے نتائج بہتر ہی ہونگے،خانہ پری سے سپر ہٹ فلم نہیں آ سکتی ‘ احسن خان

اب وقت آ گیا ہے حکومت فلم انڈسٹری کوبھی باضابطہ انڈسٹری کا درجہ دے کر اس کی سرپرستی کرے ‘ انٹر ویو

بدھ 28 اکتوبر 2020 11:35

معیاری کام کرینگے تو اس کے نتائج بہتر ہی ہونگے،خانہ پری سے سپر ہٹ فلم نہیں آ سکتی ‘ احسن خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معیاری کام کریں گے تو اس کے نتائج بہتر ہی ہوںگے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا بصورت دیگر نتائج تبدیل نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگ کئی دہائیوں سے درخواستیں کر رہے ہیں کہ حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کر ے لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ فلم انڈسٹری کوبھی باضابطہ انڈسٹری کا درجہ دے کر اس کی سرپرستی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیاری کام کریں گے تو اس کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ خانہ پری کے بعد ہم سپر ہٹ فلم لے لیں۔

وقت اشاعت : 28/10/2020 - 11:35:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :