گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کا سخت ردِ عمل

اختلاف اور تنقید کرنا آپ کا حق ،جان بوجھ کر تضحیک کرنا ،اشتعال دلانے کے ارادے سے کسی کا مذاق بنانا آپ کا حق نہیں ہے، یہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب ہے، ہم مسلمان قتل، جنگ اور دشمنی سے نہیں ،امن اور مذاکرات کے طریقے سے دنیا کو یہ سمجھا سکتے ہیں،اداکار کا ٹوئٹ

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:47

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کا سخت ردِ عمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کرنے کیساتھ ساتھ مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔

پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اختلاف اور تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن جان بوجھ کر تضحیک کرنا اور اشتعال دلانے کے ارادے سے کسی کا مذاق بنانا آپ کا حق نہیں ہے، یہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب ہے، ہم مسلمان قتل، جنگ اور دشمنی سے نہیں بلکہ صرف امن اور مذاکرات کے طریقے سے دنیا کو یہ سمجھا سکتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ’اگر مسلمان، رام کے بت پر گائے کا گوشت پھینکنے کا مقابلہ منعقد کروائیں تو کیا ہوگا یا کوئی یہودیوں کے عبادت خانوں میں خنزیز کاٹ سکتا ہے یا کوئی مسیحیوں کے مقدس نشان (صلیب) پر تھوک سکتاہی ‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ غلط ہے، اسی طرح ڈیڑھ ارب مسلمان جن نبی اکرم ? کو مانتے ہیں ان کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے‘۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 17:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :