پولیس بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنیوالے ملزم تک پہنچ گئی

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:47

پولیس بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنیوالے ملزم تک پہنچ گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پولیس شادی سے انکار پر اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم تک پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ادکارہ مالوی ملہوترہ پر گزشتہ روز چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کا پتا لگالیا ہے جس کی شناخت یوگیش مہیپال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا کہ ملزم یوگیش مہیپال سنگھ کو منگل کی رات کو ہی ممبئی سے 50 کلو میٹر دور پلگھار ضلع میں واقع ہسپتال سے ٹریس کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اس وقت ہوئی جس پولیس کی ٹیم واقعے سے متعلق تحقیقات کیلئے ہسپتال پہنچی، ملزم اسی اسپتال میں اپنے علاج کیلئے داخل ہے اس لئے اسے باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مالوی ملہوترہ نے بتایا کہ ملزم نے شادی سے انکار پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور اس پھر اپنی کار میں فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اداکارہ مالوی ملہوترہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 17:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :