کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:47

کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال کی جانب سے اپنی رسم ِ حنا کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوگئیں ،بلاک بسٹر فلم سنگھم کی ہیروئن کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغا ز ہو گیا ، کاجول اگروال کی جانب سے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ کافی حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

کاجل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا گیا کہ انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور اٴْن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔کاجل نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’نظر بد دور‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کاجل اگروال کل بروز جمعہ اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔دوسری جانب کاجل کے منگیتر گوتم کیچلو نے بھی اپنے انسٹا اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ شادی سے متعلق رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں تاہم گوتم نے اپنی ان تصاویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

اس سے قبل کاجل اگروال نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 30 اکتوبر 2020 کو اپنے منگیتر گوتم کیچلو کے ساتھ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 14:47:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :