ارجن نے کورونا وائرس میں برتن اور باتھ روم خود دھوئے، کرونا کی جنگ بھی جیت لی

اپنی رپورٹ دیکھ کر بہت کنفیوژڈ ہوگیا تھا، مجھے چھ سے آٹھ گھنٹے یہ قبول کرنے میں لگے کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں ہے، انٹرویو

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:58

ارجن نے کورونا وائرس میں برتن اور باتھ روم خود دھوئے، کرونا کی جنگ بھی جیت لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے کورونا سے جنگ جیت لی ہے تاہم اٴْس دوران انہوں نے جس طرح دن گزارے وہ اٴْنہیں اب تک نہیں بھول سکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دی ہے جس کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کی ہے اور بتایا کہ اٴْن کی کورونا میں کیا حالت ہوگئی تھی اور اٴْن کے دن کیسے گزرے۔

ارجن کپور نے انٹرویو میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے اٴْنہیں رپورٹ مثبت آنے کے بعد کورونا ہونے کا اعتراف کرنے میں گھنٹوں لگ گئے اور اب رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ خود کو جسمانی طور پر پوری طرح صحت مند محسوس نہیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے اٴْن کے جسم کی توانائی اور امیونٹی کافی کم ہوگئی ہے۔اداکار نے بتایا کہ میں اپنی رپورٹ دیکھ کر بہت کنفیوژڈ ہوگیا تھا، اس کے بعد مجھے چھ سے آٹھ گھنٹے یہ قبول کرنے میں لگے کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں ہے، جتنا میں اس کو لے کر فکر مند ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ذہن میں طرح طرح کے برے خیالات آرہے تھے، شوٹنگ کیسنل ہونے کی مایوسی بھی تھی لیکن مجھے کورونا سے جنگ لڑنی تھی۔کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو الگ کمرے میں بند کرلیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے کھانے کے برتن خود دھوئے اور یہاں تک کہ اپنا باتھ روم بھی انہوں نے خود ہی صاف کیا تھا۔ارجن کپور نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اٴْنہیں بتا دیا تھا کہ 10 سے 14 دنوں میں وائرس کے پھیلنے کا امکان کافی کم ہوجاتا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے احتیاط برتی کیونکہ وہ کسی اور کے بیمار ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتے تھے۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 14:58:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :