فلم اسٹار زارا شیخ پہلی بار ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

ڈرامہ ‘رقص بسمل‘ میں میرا کردار واقعی بہت دلچسپ ہے، اداکارہ زارا شیخ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:58

فلم اسٹار زارا شیخ پہلی بار ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ اب پہلی بار ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ میں انٹری دے رہی ہیں۔گلیکسی ویب سائٹ کے مطابق زارا شیخ نے ڈراموں میں ڈیبیو کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ میں ڈراموں میں کام کیوں نہیں کیا کرتی جس پر میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوا کرتا تھا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوکہ بہت ہی پرجوش اور مجھے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کا موقع دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں میں کام کی آفرز کی ہوئیں تاہم بطور اداکارہ میں ایسے اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھی لیکن ڈرامہ ’’رقص بسمل‘‘ کی آفر ملنے کے بعد اسکرپٹ پڑھا تو اس میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جوکہ میں نے سوچ رکھیں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں اس آفر کو انکار نہیں کر سکی۔زارا شیخ نے ڈرامہ رقص بسمل‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ اس آنے والے ڈرامے میں میرا کردار واقعی دلچسپ ہے۔ ٹیم بھی اچھی ملی ہے اس لئے کام کرنے میں بھی مزہ آئیگا۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 14:58:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :