علیزے شاہ نے خود کو ’سپراسٹار‘ قرار دیدیا

جمعرات اکتوبر 18:25

علیزے شاہ نے خود کو ’سپراسٹار‘ قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’سٴْپر اسٹار‘ قرار دے دیا ہے۔اکثر سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اٴْبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر علیزے شاہ کے نامور ڈرامہ کے سیٹ کی ہے جو رواں سال ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔تصویر میں علیزے شاہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ ہمیشہ کی طرح مٴْسکرا رہی ہیں۔علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ’سٴْپر اسٹار‘ لکھا جس کے بعد واضح ہو رہا ہے کہ نوجوان اداکارہ نے خود کو سٴْپر اسٹار قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اٴْنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ThrowBack کا بھی اضافہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/10/2020 - 18:25:39

Your Thoughts and Comments