ثنا ء جاوید اورعمیر جسوال نکاح کے بعد سیر سپاٹوں پر نکل گئے، تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

جمعرات اکتوبر 18:25

ثنا ء جاوید اورعمیر جسوال نکاح کے بعد سیر سپاٹوں پر نکل گئے، تصاویرسوشل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نکاح کے بعد سیر سپاٹوں پر نکل گئے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق آگاہ رکھنے کیلئے انسٹاگرام پر سٹوری میں اہلیہ کے ہمراہ کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

عمیر جسوال کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی جانے والی سیلفی میں گلوکار اور ثنا جاوید گاڑ ی میں بیٹھے کہیں جارہے ہیں۔انسٹا اسٹوری میں انہوں نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ملین ڈالر کا سوال ہے کہ بیگم آج کیا کھانا ہی ‘گلوکار نے اپنی اگلی انسٹا سٹوری میں ایک اور سیلفی کے ساتھ اہلیہ کا جواب بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ثنا کا کہنا ہے کہ عمیر کھانے کا کچھ معلوم نہیں بس تم سیلفی سے اپنا پیٹ بھر لو‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/10/2020 - 18:25:39

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments