بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:25

بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال نے اپنی رسم ِ حنا کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلاک بسٹر فلم ’سنگھم‘ کی ہیروئن کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ز ہو گیا ہے، کاجول اگروال کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ کافی حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔کاجل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور اٴْن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔کاجل نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’نظر بد دور‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

وقت اشاعت : 29/10/2020 - 18:25:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :