خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کرلی، قریبی رشتہ داروں، دوستوں کی شرکت، مداحوں کی مبارکباد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:25

خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کرلی، قریبی رشتہ داروں، دوستوں کی شرکت، مداحوں کی مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے خاموشی سے منگنی کرلی، منگنی کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی۔اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رحمت اجمل کی منگنی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے منگیتر نے منفرد انداز اپناتے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنائی ہے۔

تین بہنوں میں سب سے چھوٹی رحمت اجمل نے اے لیول کرنے کے بعد لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے 2018 میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی اور اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ کیا تھا۔اداکارہ کی منگنی کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، مداحوں کی جانب سے رحمت کیلئے مبارکباد کے پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 18:25:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :