’سنگھم‘ کی ہیروئن کاجل اگروال پیا دیس سدھار گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

’سنگھم‘ کی ہیروئن کاجل اگروال پیا دیس سدھار گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’سنگھم‘ کی ہیروئن کاجل اگروال اور بھارتی اداکار گوتم کیچلو نے شادی کرلی ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال اور گوتم کیچلو نے گزشتہ شام ممبئی میں شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں۔

(جاری ہے)

کاجل اگروال اور گوتم کیچلو کی شادی سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر کاجل اگروال کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی نویلی دلہن کاجل اگروال سٴْرخ رنگ کے عروسی لباس میں دلکش لگ رہی ہیں جبکہ شادی کے روایتی زیورات کے علاوہ کاجل اگروال نے سر پرخوبصورت سی ماتھا پٹی بھی پہنی جو اٴْن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔دوسری جانب کاجل اگروال کے شوہر گوتم کیچلو نے ایک خوبصورت شیروانی زیب تن کی جس میں وہ بھی بیحد پٴْرکشش نظر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 14:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :