میرے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں، ثناء جاوید

’کوئی میرے نام کا غلط استعمال کرکے سیاست سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کر رہا ہے جو افسوس کی بات ہے ،سینئر صحافی تصدیق کیے بغیر میری جعلی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کر رہے ہیں، اداکارہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

میرے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں، ثناء جاوید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) حال ہی میں معروف گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خوبرو اداکارہ ثنا ء جاوید نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے اپنے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے سٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کاسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ثناء جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانی کرکے اس ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں کیونکہ یہ میرا اکائونٹ نہیں ہے۔‘اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کوئی اٴْن کے نام کا غلط استعمال کرکے سیاست سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کر رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ سینئر صحافی تصدیق کیے بغیر اٴْن جعلی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں‘۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’جتنا جلدی ہوسکے اس جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو رپورٹ کریں۔‘ثنا جاوید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کے بارے میں بتایا کہ ’میرے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی لنک انسٹاگرام کی بائیو میں ہے‘۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 14:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :