پروڈیوسر کو کورونا، جان ابراہم شوٹنگ چھوڑ کر آگئے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

پروڈیوسر کو کورونا، جان ابراہم شوٹنگ چھوڑ کر آگئے
ْ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم فلم ’ستیامیوا جایت2‘ کے پروڈیوسر نکھل اڈوانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوٹنگ چھوڑ کر واپس ممبئی آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ چند دن پہلے لکھنو میں شروع کی گئی تھی جس کے بعد فلم کے پروڈیوسر اور دیگر کچھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے روک دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے تک جان ابراہم فلم کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ کو شوٹنگ رکنے کے باعث نقصان کا سامنا ہے کیونکہ جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان کو مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ دن مزید لگیں گے۔

وقت اشاعت : 31/10/2020 - 14:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :