امریتا رائو کے یہاں ننھے مہمان کی آمد

پیر 2 نومبر 2020 12:30

امریتا رائو کے یہاں ننھے مہمان کی آمد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) بھارتی اداکارہ امریتا رائو اور ریڈیو جو کی (آر جی) انمول کے یہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا رائو اور انمول ایک بچے کے قابلِ فخر والدین بن گئے ہیں۔بچے کی پیدائش سے قبل انمول آپریشن تھیٹر کے باہر موجود تھے، انہیں ڈاکٹرز نے خوشخبری سنائی کہ بچہ اور والدہ دونوں صحت مند ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے چند ہفتے قبل امریتا رائو کے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔نوراتری کے موقع پر بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے لکھا تھا کہ میں بطور ماں اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جارہی ہوں۔امریتا رائو آخری مرتبہ فلم ’ٹھاکرے‘ میں نواز الدین صدیقی کے مقابل دیکھی گئیں، جس کے بعد اب تک وہ دوبارہ سلور اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2020 - 12:30:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :