ہالی وڈ سائنس فکشن فلم " گارڈیئنز آف دی گلیکسی " کا مکمل ٹریلر جاری

جمعرات 20 فروری 2014 12:46

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والے نئی ہالی وڈ سائنس فکشن فلم" گارڈیئنز آف دی گلیکسی " (Guardians of the Galaxy) کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سُپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دے گا۔ مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائیریکٹر جیمز گن ہیں جسے رواں برس یکم اگست تک سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/02/2014 - 12:46:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :