شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں خود کو شرمندہ محسوس کیا تھا، ماہرہ خان

شاہ رخ سے ملتے وقت نروس تھی ،ملاقات سے قبل ہیلو کہا جواب میں شاہ رخ خان نے اسلام علیکم کہا جس پر شرمندہ ہوگئی، انٹرویو

جمعہ 6 نومبر 2020 18:49

شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں خود کو شرمندہ محسوس کیا تھا، ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2020ء) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ جب میں پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ملی تو خود کو شرمندہ محسوس کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ رئیس کی شوٹنگ کیلئے جب وہ بھارت پہنچیں تو اٴْن سے کہا گیا کہ کل اٴْن کا ایک چھوٹا سا فوٹو شوٹ ہوگا جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ الگے دن فوٹو شوٹ بہت زبردست رہا پھر اٴْنہیں اچانک معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان وہیں باہر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہیں پہلی مرتبہ سامنے دیکھ کر ماہرہ خان نروس ہوگئیں لیکن پھر انہوں نے خود کو شاہ رخ سے بات کرنے کیلئے تیار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بالکل بھی نہیں سوچا ہوا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار سے ملیں گی تو کیا بات کریں گی، اسی لئے وہ بہت زیادہ نروس ہورہی تھیں اور اٴْن کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اٴْن سے کیسے بات شروع کریں۔ماہرہ خان نے بہت ہمت کی اور بالآخر شاہ رخ خان کے پاس چلی گئیں اور اٴْنہیں ’ہیلو‘ کہا، جس کے جواب میں فوراً شاہ رخ خان نے اٴْنہیں ’اسلام علیکم‘ کہا۔

ماہرہ خان پر اٴْس وقت شرمندگی کے پہاڑ گر پڑے اور اٴْسی شرمندہ آواز میں انہوں نے جواب دیا ’وعلیکم اسلام‘۔اداکارہ کی اس بات پر میزبان خوب ہنسے ، ماہرہ خان نے اٴْن سے بھی شرمندہ لہجے میں کہا کہ ’میرا تعلق پاکستان سے تھا، مجھے پہلے اٴْنہیں سلام کرنا چاہئے تھا، میں نے ایسا کیوں نہیں کیا‘ لیکن پھر اس کے بعد انہوں نے خود ہی کہا کہ ’میں نے ہیلو یہ سوچ کر کہا تھا کہ یہ نیچرل ہے۔‘
وقت اشاعت : 06/11/2020 - 18:49:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :