شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر سکرین پر ایک ساتھ نظر آئینگے

جمعہ 6 نومبر 2020 18:49

شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر سکرین پر ایک ساتھ نظر آئینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2020ء) ماضی میں بالی ووڈ کی کئی مقبول ترین فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر بڑی سکرین پر ساتھ نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ’چل بٴْل پانڈے‘ کے نام سے مشہور سلمان خان کے نئے پراجیکٹ سے متعلق کچھ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ دونوں اسٹار ایک فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ابھی تک باضابطہ طور پر اپنی نئی فلم سے متعلق کسی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اٴْن کی فلم میں اداکار جان ابراہم وِلن کا کردار ادا کریں گے جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم کی مرکزی ہیروئن ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اس فلم کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اداکار اس نومبر کے آخر میں اس فلم پر کام شروع کریں گے۔
وقت اشاعت : 06/11/2020 - 18:49:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :