عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے گلوکار شوکت علی کی عیادت کی

ساتھی گلوکار کی عیادت کے لئے آمد پر شوکت علی کی آنکھیں نم ہو گئیں

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:20

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے گلوکار شوکت علی کی عیادت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے گردوں کے عارضے میں مبتلا نامور گلوکار شوکت علی کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی آمد پر شوکت علی کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر دونوں گلوکاروںنے ایک دوسرے کو دور سے سلام کیا ۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے شوکت علی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 07/11/2020 - 12:20:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :