خدا کا شکر ہے، گلوکارہ آریانا کا ٹوئٹ مقبول

آریانا جہاں 20 کروڑ فالوورز والی پہلی خاتون بنیں، وہیں وہ اب تک سب سے کم عمر شوبز شخصیت بھی ہیں

پیر 9 نومبر 2020 14:29

خدا کا شکر ہے، گلوکارہ آریانا کا ٹوئٹ مقبول
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کی کامیابی کی رپورٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کردیا۔گلوکارہ کا یہ ٹوئٹ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے کیونکہ پاکستان میں موجود آریانا کے مداحوں کو اٴْن کا خدا کا شکر ادا کرنے کا یہ انداز بھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جوبائیڈن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے۔خیال رہے کہ آریانا گرانڈے کی مقبولیت میں گزشتہ چند ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ جہاں 20 کروڑ فالوورز والی پہلی خاتون بنیں، وہیں وہ اب تک سب سے کم عمر شوبز شخصیت بھی ہیں جن کے اتنے فالوورز ہیں‘دوسری جانب اداکار اور ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے وہ جو بائیڈن اور کاملہ ہیرس کو وہی پیغام دینا چاہیں گے جو وہ ہر انتخاب کے بعد دہراتے ہیں کہ میں آپ کی کامیابی کا متمنی ہوں کیوں کہ آپ کی کامیابی اس ملک کی کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2020 - 14:29:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :