معروف گلوکار عمران ہاشمی 26 سال کے ہوگئے

عمران ہاشمی نے اپنی کی سالگرہ کا اہتمام ای کیفے میں کیا، جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2020 18:14

معروف گلوکار عمران ہاشمی 26 سال کے ہوگئے
معروف گلوکار عمران ہاشمی 26 سال کے ہوگئے۔عمران ہاشمی نے اپنی کی سالگرہ کا اہتمام ای کیفے میں کیا، جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب میں معروف اداکارہ راشد محمود، گلوکارہ حمیرا ارشد، گلوکار ملکو، میگھا جی، نوری لیلی،نمرہ، احمد نواز، نمرہ مہرا،حوریہ عصمت , شیری خان، انیقہ علی ، اینکر و آر جے اعجاز وارث سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔


اس موقع پر گلوکاروں کی جانب سے پرفارم بھی کیا گیا جنہوں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر عمران ہاشمی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں شریک شخصیات نے کہا کہ عمران ہاشمی نے بہت کم وقت میں اپنا نام بنایا ، آنے والے کچھ سالوں میں ان شمار ملک کے صف اول کے گلوکاروں میں ہو گا ۔ عمران ہاشمی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایک گانا ریلیز کر رہا ہوں جو سب کو پسند آئے گا۔

وقت اشاعت : 09/11/2020 - 18:14:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :