اگر منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں‘ ستارہ بیگ

میرا کام میری پہچان ہے ، مجھے کبھی کام کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑا ، اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 11 نومبر 2020 12:08

اگر منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں‘ ستارہ بیگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ اگر عزم پختہ ہو اور منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں، بات صرف نیت کی ہے ، اگر آپ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو آپ اس کو ضرور کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جن چیزوں کی تمنا کی اور میری نیت کی بدولت خدا نے مجھے وہ عطاء کیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام میری پہچان ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ کام چل کر میرے پاس آتا ہے ، مجھے کام کے حصول کے لئے کبھی کسی کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑا۔

وقت اشاعت : 11/11/2020 - 12:08:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :