مالدیپ میں موجود کترینہ کیف نے جزیرے کو جنت قرار دیدیا

جمعہ 13 نومبر 2020 13:07

مالدیپ میں موجود کترینہ کیف نے جزیرے کو جنت قرار دیدیا
مالدیپ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک مرتبہ پھر لائکس اور تعریفی کمنٹس کا سیلاب اٴْمڈ آیا۔مالدیپ میں موجود بالی وڈ اداکارہ نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا۔ تصاویر میں کترینہ کیف بہت ہی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

37سالہ کترینہ کیف نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں مالدیپ میں موجود جزیرے کو جنت قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے جنت ڈھونڈ لی۔کترینہ کیف کی تصاویر کو بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور اداکارہ انوشکا شرما سمیت 16 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا اور انہیں سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے۔3دن قبل بھی کترینہ کیف نے مالدیپ سے ہی اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے بیحد پسند کیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/11/2020 - 13:07:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :