اگر میں اور اکشے ایک پراجیکٹ میں کام کرینگے تو کبھی سیٹ پر ایک ساتھ نہیں مل سکیں گے،شاہ رخ خان

جس وقت اکشے جاگتا ہے میں اس وقت سونے کیلئے جاتا ہوں، جب میں کام شروع کرتا ہوں اکشے اپنا پیک اپ کر کے گھر کیلئے روانہ ہو رہا ہوتا ہے، انٹرویو

جمعہ 13 نومبر 2020 18:22

اگر میں اور اکشے ایک پراجیکٹ میں کام کرینگے تو کبھی سیٹ پر ایک ساتھ نہیں مل سکیں گے،شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلمسٹار اکشے کمار کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے اگر وہ دونوں ایک پراجیکٹ میں کام کریں گے تو کبھی بھی سیٹ پر ایک ساتھ نہیں مل سکیں گے۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اکشے کیساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’نہیں کیونکہ اکشے کمار صبح سویرے بہت جلدی اٴْٹھ جاتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’جس وقت اکشے جاگتا ہے تو اٴْس وقت میں سونے کیلئے جاتا ہوں اور وہ بہت جلدی اپنے دن کی شروعات کرتا ہے‘۔بالی ووڈ کنگ نے کہا کہ ’جب میں کام شروع کرتا ہوں تو اٴْس وقت تو اکشے کمار اپنا پیک اپ کرکے گھر کیلئے روانہ ہو رہا ہوتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں ایسا شخص ہوں جو رات کے وقت کام کرتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری طرح رات کو شوٹنگ کے شوق نہیں رکھتے ہیں‘۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مجھے اٴْمید ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آئیگا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم کبھی ایک ساتھ سیٹ پر نہیں مل پائیں گے ۔
وقت اشاعت : 13/11/2020 - 18:22:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :