ارطغرل اب ساشے میں بھی دستیاب ہے، مہوش حیات کا پہلاج کے ’ارطغرل اسٹائل‘ پر تبصرہ

جمعہ 13 نومبر 2020 18:22

ارطغرل اب ساشے میں بھی دستیاب ہے، مہوش حیات کا پہلاج کے ’ارطغرل اسٹائل‘ پر تبصرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) ڈرامے ’الف‘ سے اداکاری میں قدم رکھنے والے چائلڈ اسٹار پہلاج حسن کی ارطغرل اسٹائل میں تصویریں مقبول ہوگئیں۔پہلاج حسن نے یہ اسٹائل اپنا کر ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلاج حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا لباس زیب تن کیے کھڑے تھے۔

پہلاج نے ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار بھی تھامی ہوئی تھی مگر وہ اصلی نہیں بلکہ نقلی تھی۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطغرل غازی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لباس انہوں نے محبت میں ہی زیب تن کیا ہے۔پہلاج کی ان تصویروں پر ردعمل دیتے ہوئے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے لکھا کہ ’ارطغرل اب ساشے میں بھی دستیاب ہے۔‘
وقت اشاعت : 13/11/2020 - 18:22:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :