ایئر پورٹ پر بدنظمی، جوہی چاولہ کے حکام پر طنز کے تیرچلا دیئے

ہفتہ 14 نومبر 2020 12:57

ایئر پورٹ پر بدنظمی، جوہی چاولہ کے حکام پر طنز کے تیرچلا دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے دبئی سے واپسی پر صحت کلیئرنگ کائونٹر پر گھنٹوں پھنسے رہنے پر ہوائی اڈے کی انتظامیہ پر طنز کے تیر چلادیئے۔جوہی چاولہ جو یو اے ای میں جاری بھارتی لیگ کے میچز میں شرکت کے بعد وطن واپس جارہی تھیں، انہیں ایئر پورٹ پر ہیلتھ کلیئرنس کے عمل کے دوران انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوئٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کئی درجن لوگوں کے درمیان کھڑی ہیں، جو کئی گھنٹوں سے ملک میں داخلے کیلئے ہیلتھ کلیئرنس کے منتظر ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایئرپورٹ اتھارٹی انڈیا (اے اے آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے دنوں میں بدانتظامی پر کڑی تنقید کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے ساتھ کیے گئے ٹوئٹ میں جوہی چاولہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام مسافر جہاز سے اترنے کے بعد گھنٹوں سے انتظار میں پھنسے ہوئے ہیں، ایک بعد ایک فلائٹ آرہی ہے، یہ حالت قابل افسوس بھی ہے اور شرمناک بھی۔

انہوں نے حکومتی حکام اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ کلیئرنس پر مزید عہدیدار، عملہ اور کائونٹرز کا بندوست کریں۔اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ نے اس ایئرپورٹ کا نام ظاہر نہیں کیا جس پر انہیں انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 14/11/2020 - 12:57:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :