دیپیکا نے اپنے اوپر بنائے جانے والے میمز شیئر کردیئے

منگل 17 نومبر 2020 11:31

دیپیکا نے اپنے اوپر بنائے جانے والے میمز شیئر کردیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) معروف بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنے اوپر بنائے جانے والے پٴْرمزاح میمز شیئر کردیے، میمز میں دیپیکا کو گاجر کا حلوہ قرار دیا گیا۔مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے دیوالی میں زیب تن کیے لباس کو مٹھایوں سے تشبیہ دیتے ہوئے مزاحیہ میمز بنائیں جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔

(جاری ہے)

دیوالی کے موقع پر دپیکا نے لال بنارسی ساڑھی زیب تن کی جبکہ رنویر نے نارنجی کٴْرتا پہنا، جوری نے خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی یہ تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر پٴْرمزاح تبصرے کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کے لباس کو ’گاجر کا حلوہ‘ اور ’موتی چور کے لڈو‘سے تشبیہ دے ڈالی۔اداکارہ نے ایک اور میمز بھی شیئر کی جس میں ان کے لباس کا موازنہ کاجو کی کتلیوں سے کیا گیا تھا ۔اداکارہ نے اپنے لباس پر بنائی گئیں ان میمز کو شیئر کیا اور رنویر کو ٹیگ بھی کیا، ساتھ ہی دیپیکا نے ’یقیناً، کیوں نہیں ‘ لکھ کر میمز بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔اداکارہ کے میمز شیئر کرنے سے اندازہ ہوتے ہے کہ وہ بھی خود پر میمز بنائے جانے پر خوب محظوظ ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2020 - 11:31:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :