گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج

منگل نومبر 22:41

گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی وحید کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تھانہ بادامی باغ پولیس نے مقتول وحید کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

(جاری ہے)

قتل کا مقدمہ گلوکارہ شبنم مجید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے بھائی مقتول وحید کی اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا جبکہ اہلیہ کے بھائی اسے دھمکیاں بھی دیتے تھے اس کے ساتھ ساتھ مقتول وحید کا بادامی باغ میں چند افراد کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا تھا مقدمے میں تین افراد شہزاد، دین اور عباس کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ تین نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2020 - 22:41:22

Your Thoughts and Comments