میرا بیٹا پیدائشی گلوکار ہے،نہیں چاہتا بیٹا بھارتی گلوکار بنے، سونو نگم

میرے بیٹے کا شمار متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انٹرویو

بدھ 18 نومبر 2020 12:12

میرا بیٹا پیدائشی گلوکار ہے،نہیں چاہتا بیٹا بھارتی گلوکار بنے، سونو نگم
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ میرا بیٹا پیدائشی گلوکار ہے تاہم میں نہیں چاہتا کہ وہ بھارتی گلوکار بنے۔سونو نگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا بھارت میں گلوکاری کرے۔سونو نگم نے بیٹے نیوان نگم کے حوالے سے کہا کہ سچ کہوں تو میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا گلوکار بنے کم از کم اس ملک (بھارت) میں تو نہیں، ویسے بھی وہ اب بھارت میں نہیں دبئی میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

سونگم نے کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی طور پر گلوکار ہے لیکن اسے اپنی زندگی میں دوسرے کاموں میں دلچسپی ہے۔نیوان کے حوالے سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ مشہور گیم ’فارتھ نائٹ‘ کا بہترین کھلاڑی ہے اور اس کا شمار متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا لازوال صلاحیتوں کا مالک ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے دیکھتے ہیں کہ وہ خود اپنے لیے کیا کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 18/11/2020 - 12:12:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :