عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اداکاری چھوڑ دی، قریبی دوست نے تصدیق کردی

جمعرات 19 نومبر 2020 17:36

عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اداکاری چھوڑ دی، قریبی دوست نے تصدیق کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) بھارتی فلم سٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اداکاری کی دٴْنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بھانجے عمران خان جنہوں نے سال 2008 میں فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اٴْنہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے جس کی تصدیق عمران خان کے ایک قریبی دوست اکشے اوبرائے نے کی ہے۔

اکشے اوبرائے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’بالی ووڈ میں میرے سب سے اچھے دوست عمران خان ہیں، جو اب اداکار نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔ ‘اداکار کے دوست نے اپنی اور عمران خان کی دوستی سے متعلق کہا کہ ’عمران میرا اتنا قریبی دوست ہے کہ جسے میں صبح 4 بجے اٹھ کر فون کرسکتا ہوں جبکہ ہم دونوں گزشتہ 18 سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور ہم نے اداکاری کی تعلیم بھی ایک ہی اسکول سے حاصل کی‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اداکاری چھوڑ دی لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے عمران کے اندر ایک بہتر مصنف اور ہدایتکار موجود ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ خود اپنی فلم کی ہدایتکاری کب کریں گے‘۔عمران خان کے دوست نے مزیدکہا کہ ’میں اپنے دوست پر دبائو نہیں ڈال رہا ہوں لیکن ایک دوست کی حیثیت سے مجھے لگتا ہے کہ اٴْنہیں ہدایتکاری کی طرف آنا چاہیے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ جب عمران ہدایتکاری کریں گے تو وہ ایک عمدہ فلم بنائیں گے‘۔
وقت اشاعت : 19/11/2020 - 17:36:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :