سانولی رنگت کا احساس پہلے گھر والوں نے کروایا، آمنہ الیاس

ہماری عوام سکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے،معافی چاہتی ہوں ہماری عوام بہت جاہل ہے انہیں بالکل بھی شعور نہیں ، انٹرویو

جمعرات 19 نومبر 2020 17:36

سانولی رنگت کا احساس پہلے گھر والوں نے کروایا، آمنہ الیاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے سانولے اور گندمی رنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے گہرے رنگ کا احساس انہیں ان کی والدہ اور خالہ نے کروایا۔آمنہ الیاس اپنی سانولی رنگت کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس بھی وائرل ہوتی ہیں۔ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہیں ان کی گیری رنگت کا احساس گھر والوں اور قریبی رشتہ داروں نے کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ اور خالہ نے مجھے یہ کہہ کر میری گہری رنگت کا احساس دلایا کہ بچپن میں اس کا رنگ صحیح تھا لیکن بڑے ہوکر اسے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے۔آمنہ الیاس نے بتایا کہ اگر آپ ٹی وی پر دیکھیں تو کوئی اداکارہ گندمی یا سانولے رنگ کی نظر نہیں آئیگی سب کا رنگ صاف اور گورا ہوتا ہے لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری عوام بھی سکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں معافی چاہتی ہوں لیکن میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری عوام بہت جاہل ہے انہیں بالکل بھی شعور نہیں ہے جو ریپ کرنے والا آدمی ہوتا ہے وہ ذہنی بیمار ہوتا ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ وہ آدمی ٹی وی پر یا اپنے فون میں کوئی چیز دیکھ کر ریپ جیسا قبیح فعل کرے دراصل اس کی سوچ میں گندگی ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 19/11/2020 - 17:36:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :