پاپارازی نے شلپا کا تعاقب کرکے بیٹی کی تصویر بناڈالی، سوشل میڈی پر جاری

ہفتہ 21 نومبر 2020 11:48

پاپارازی نے شلپا کا تعاقب کرکے بیٹی کی تصویر بناڈالی، سوشل میڈی پر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا جوکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں،وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آتی ہیں، تاہم وہ اپنی بیٹی کا مکمل طور پر چہرہ نہیں دکھاتی ہیں۔گزشتہ روز دفتر جاتے ہوئے پاپا رازی (مشہور لوگوں کا پیچھا کرکے تصویر بنانے والے فوٹو گرافرز) نے بالآخر ان کی بیٹی کی تصویر بنالی جس میں اس کا چہرہ پہلی بار ظاہر ہوا۔

اس تصویر میں شلپا ایک نیلی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے نظر آرہی ہیں جبکہ انہوں نے سیاہ ماسک بھی لگا رکھا ہے، جبکہ ان کی پیاری سی بیٹی گلابی رنگ کے ٹاپ اور گرے پینٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ اس نے پنک کلر کا ہیر بینڈ بھی لگا رکھا ہے اور وہ بہت شاندار نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شلپا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ویان ہے، ان کی بچی کی ولادت حال ہی میں ہوئی ہے اور بچی کی ولادت کے حوالے سے کسی دوسری خاتون کے رحم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

شلپا نے نیہا دھوپیا کے پروگرام میں 45 برس کی عمر میں ماں بننے کے بارے میں گفتگو بھی کی تھی جبکہ انھوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے دوران پیش آنیوالے حالات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی بیٹی پانچ برس کی ہوگی تو وہ پچاس برس کی ہوجائینگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں دوسروں کی رائے اور ججمنٹ کی جانب توجہ نہیں دیتیں، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں یہ انکا معاملہ نہیں بلکہ میری ذاتی زندگی ہے۔
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 11:48:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :