ْبڑی اسکرین ،اسٹیج دونوں کی الگ الگ حیثیت ہے لیکن اسٹیج سیکھنے کی بہترین جگہ ہے ‘ مہک نور

اہل ادب لوگوں میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے ،ایسی محفلوں کی تلاش میں رہتی ہوں ‘ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 21 نومبر 2020 11:51

ْبڑی اسکرین ،اسٹیج دونوں کی الگ الگ حیثیت ہے لیکن اسٹیج سیکھنے کی بہترین جگہ ہے ‘ مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی کتاب بینی کا شوق ہے اور شوبز کی مصروفیات کے باوجود اس میں کمی نہیں آئی ،اہل ادب لوگوں کی محفل میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے اور میں ایسی محفلوں کی تلاش میں رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے مہک نور نے کہا کہ کتاب کے مطالعے سے علم کا حصول میسر آنے کے ساتھ ساتھ انسا ن کی شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے ۔کتاب دوست لوگ ہمیشہ مثبت انداز میں سوچتے ہیں اور اسی لئے ان کی ہر جگہ پذیرائی ہوتی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم اور اسٹیج دونوں کی الگ الگ حیثیت ہے لیکن میرے خیال میں اسٹیج سیکھنے کی بہترین جگہ ہے اور میں نے اسٹیج سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/11/2020 - 11:51:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :