پنجاب آرٹس کونسل میں اصلاحی مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’بھولا پتر‘ پیش کیا گیا

ہفتہ 21 نومبر 2020 14:44

پنجاب آرٹس کونسل میں اصلاحی مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’بھولا پتر‘ پیش کیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) پنجاب آرٹس کونسل میں اصلاحی مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’بھولا پتر‘ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عارف قریشی تھے، ڈارمے کی تحریر و ہدایات سجاد احمد نے دیں جبکہ فنکاروں میں جھلک علی، سپنا شاہ، ارشد خان، حمید بابر، انجم عباسی، صائمہ خان، مریم شہزادی، نعیم ٹوٹا، نسیم گلزار، بابر علی اور لیاقت شاہ شامل تھے، مہمان خصوصی ڈاکٹر عارف قریشی کا کہنا تھا کہ مال و دولت کی لالچ انسا ن کو دنیا و آخرت میں رسوا کر دیتی ہے، ہمیں دولت کی بجائے رشتوں کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے، والدین کی خدمت اور دعائوں میں ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سٹیج ڈراموں کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سٹیج ڈارمہ حقیقت کے زیادہ قریب تر ہوتا ہے، تمام فکاروںکو بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر مہمان خصوصی نے مبارکباد دی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلمان بھی اس موقع پرموجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا عنوان بہترین تھا، تمام اداکاروں نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا۔


وقت اشاعت : 21/11/2020 - 14:44:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :