شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور تصاویر کے مطابق سابقہ اداکارہ نے گجرات شہر میں عالم دین مولانا انس سے شادی کی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2020 20:56

شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دینی زندگی اختیار کرنے والی بھارت کی مشہور اداکارہ ثناء خان نے اب خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور تصاویر کے مطابق سابقہ اداکارہ نے گجرات شہر میں عالم دین مولانا انس سے شادی کر لی۔

تاہم ثناء خان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ثناء خان نے گزشتہ ماہ جاری بیان میں کہا کہ وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔



اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پر طویل پیغام میں کہا کہ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں۔میں کئی سالوں سے شوبز کا حصہ ہوں۔اس عرصے میں مجھے ہر طرف سے شہرت عزت اور دولت نصیب ہوئی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔لیکن کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائی کیا اس پر فرض نہیں ہوتا وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں ۔

کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آ سکتی ہی اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہی ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا۔
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 20:56:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :