فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 37ویں برسی منائی گئی
وحید مراد لوررز سوسائٹی اور پرستاروں کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا اہتمام
پیر 23 نومبر 2020 12:22
(جاری ہے)
1966ء میں وحید مراد نے پہلی دفعہ اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’’ارمان‘‘میں کام کیا، اس فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔اس فلم کے مشہور ہونے والے گانوں میں ’’کو کو رینا، اکیلے نہ جانا، بیتاب ہو ادھر تم اور زندگی اپنی تھی اب تک شامل ہیں۔
برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے۔لیکن ستر کی دہائی میں ان کے پاس اپنی ساتھی اداکار چننے کی چوائس بہت کم باقی رہ گئی تھی، زیبا کو ان کی شادی کے بعد محمد علی نے وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔پھر شبنم کی بھی شادی ہوگئی تو انہیں ان کے شوہر نے وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا، اس کے ساتھ ساتھ نشو کو بھی وحید مراد کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور یہی باتیں ان کو پستی کی طرف لے جانے کی وجہ بنیں، اس کے بعد وحید کو کم مقبول ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی طرف سے کاسٹ کیا جانے لگا۔انہوں نے ایک سو چوبیس فلموں میں کام کیا جن میں آٹھ پنجابی اور ایک پشتو فلم بھی شامل ہے۔انہیں 1964 میں ہیرا اور پتھر، ارمان (1966)، عندلیب (1969) اور مستانہ ماہی (1971) میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔انیس سو اسی میں وحید کا ایکسیڈنٹ ہوا، جس سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوا اور پلاسٹک سرجری کرانی پڑی۔اس کے بعد فلموں میں ہونے والی ناکامی نے وحید مراد کو دلبرداشتہ کر دیا اور 23نومبر 1983ی کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔وحید مراد کی وفات کے ستائیس سال بعد نومبر2010ء میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Candace Cameron Bure
Bilal Lashari
Firdous Jamal
Jonny Lee Miller
AnnaSophia Robb
Adrien Brody
Katy Perry
A Nayyar
Katie Cassidy
Arij Fatyma
Hina Khan
Gugu Mbatha-Raw
Showbiz News In Urdu
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
گلوکار افی جان نے پانچ سال بعد اپنے نئے گانے پر کام شروع کردیا
-
سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا
-
گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں