جو کام پی ٹی وی کو کرنا چاہیے تھا آج وہ نجی ٹی وی چینلز کر رہے ہیں‘ ایوب کھوسہ

انتظامیہ کو چاہیے کہ پی ٹی وی کے تمام سینٹرز سے دوبارہ ڈرامہ سیریلز شروع کئے جائیں‘سینئر اداکار

پیر 23 نومبر 2020 12:22

جو کام پی ٹی وی کو کرنا چاہیے تھا آج وہ نجی ٹی وی چینلز کر رہے ہیں‘ ایوب کھوسہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ جو کام پی ٹی وی کو کرنا چاہیے تھا آج وہ نجی ٹی وی چینلز کر رہے ہیں،80اور90 کی دہائی میں پی ٹی وی کوئٹہ سمیت تمام سینٹرز سے بہترین ڈرامہ سیریلز پیش کی جاتی تھیں لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں،ذوالقرنین حیدر ،نیئر اعجاز اور لیلیٰ زبیری سمیت دیگر بہت سے فنکار ایسے ہیںجن کا تعلق کوئٹہ پی ٹی وی سینٹر سے بڑا مضبوط تعلق رہا ہے اور ہم نے کوئٹہ سینٹر میں کام کرکے اپنی شناخت بنائی ہے۔

بد قسمتی سے آج قومی ٹی وی اس طرح ڈرامے نہیں بنا رہا جس طرح پرائیویٹ پروڈکشن میںبن رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اب نیا ایوب کھوسہ ،حسام قاضی اور نیئر اعجاز سامنے نہیں آرہا ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کو چاہیے کہ تمام سینٹرز سے دوبارہ ڈرامہ سیریلز شروع کئے جائیںاور اسی سے قومی ٹی وی کی بقاء بھی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 12:22:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :