نیمل کو اپنی زندگی میں پاکر ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ، حمزہ علی عباسی

دورانِ سفر فیملی سیلفی لینا کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ یہ ضروری ہے‘،اداکار

پیر 23 نومبر 2020 19:07

نیمل کو اپنی زندگی میں پاکر ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ، حمزہ علی عباسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) شوبز انڈسڑی سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنیوالے حمزہ علی عباسی کہ نیمل خاور کو اپنی زندگی میں پاکر ہر دن لمحہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں۔انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورتی فیملی سیلفی شیئر کی ہے جس میں اٴْن کی پوری فیملی سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حمزہ علی عباسی نے گود میں اپنے بیٹے مصطفی کو اٴْٹھایا ہوا ہے جبکہ اٴْن کی اہلیہ نیمل خاور سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔حمزہ علی عباسی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’دورانِ سفر فیملی سیلفی لینا کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ یہ ضروری ہے۔‘اداکار نے نیمل سے اظہارمحبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس دنیا میں نیمل کی صورت میں مجھے سب سے بڑا تحفہ دینے کے لیے میں ہر روز اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں نیمل سے بہت محبت کرتا ہوں اور میرے لیے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے اپنی تمام زندگی نیمل کے ساتھ گٴْزارنی ہے۔‘حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’ایک بہترین اہلیہ اور حیرن انگیز ماں ہونے کیلئے آپ کا بہت شکریہ۔‘آخر میں اٴْنہوں نے نیمل کو اٴْن کی سالگرہ کے 6 دن بعد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر اور آپ کے بیٹے کے ابو کی طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔‘دوسری جانب نیمل خاور نے شوہر کی محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دنیا کے بہترین شوہر اور بہترین والد ہونے کیلئے آپ کا بھی بہت شکریہ۔‘
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 19:07:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :