منشیات کیس میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور

پیر 23 نومبر 2020 20:10

منشیات کیس میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) منشیات سے متعلق کیس میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری کے بعد کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لماچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔این سی بی کی جانب سے منشیات قبضے میں لینے اور استعمال سے متعلق کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے بعد 4 دسمبر تک جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھاجس کے بعد دونوں کے وکیل ایاز خالد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی اور گزشتہ روز23 نومبر کوعدالت نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور کرلی۔

وقت اشاعت : 23/11/2020 - 20:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :