کاروباری شخصیا ت ،کمپنیوں کی طرح فلم پروڈیوسرز اورفنکاروں کو بھی بینکوں سے قرضے ملنے چاہئیں‘ میرا

وزارت اطلاعات و ثقافت اسٹیٹ بینک سے مل کر اس حوالے سے پالیسی کا اعلان کرے ‘ اداکارہ کی گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 13:14

کاروباری شخصیا ت ،کمپنیوں کی طرح فلم پروڈیوسرز اورفنکاروں کو بھی بینکوں سے قرضے ملنے چاہئیں‘ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جب تک فلم انڈسٹری میںنئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ہماری انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی ، کاروباری شخصیات اور کمپیوں کی طرح فلم پروڈیوسرز اور فنکاروں کوبھی بینکوں سے قرضے ملنے چاہئیں اور حکومت اور اسٹیٹ بینک اس کیلئے پالیسی کااعلان کریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فنکاروں کو حکومت کی سطح پر کوئی سہولیات اور مراعات میسر نہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں فنکاروںکو بے پناہ عزت اورمراعات دی جاتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بینکوں سے قرض کے حصول کیلئے فنکاروں کے لئے پالیسی نہیں ، فنکار اپنے فن کے ذریعے نہ صرف ملک کی خدمت کرتے ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی اپنے ملک کی پہچان ہوتے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت فلم پروڈیوسروںا ور فنکاروں کے لئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی کے لئے پالیسی بنائے ۔
وقت اشاعت : 24/11/2020 - 13:14:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :