وینا ملک نے اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

منگل 24 نومبر 2020 23:29

وینا ملک نے اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ادکارہ وینا ملک کی جانب سے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی اور وینا ملک کی جانب سے اسد خٹک کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ اسد خٹک جان بوجھ کر وینا ملک کو بدنام کر رہا ہے، وینا ملک کے بچوں کو قانون کے مطابق پاکستان لایا گیا۔

(جاری ہے)

وینا ملک کی جانب سے اسد خٹک کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا حکم نامہ غلط بیان کر رہا ہے، اسد خٹک مقامی عدالت کا مکمل آرڈر شوسل میڈیا پر شیئر کریں۔لیگل نوٹس کے مطابق اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی ہے، اسد خٹک 90 دنوں میں میڈیا اور شوشل میڈیا پر آ کر معافی مانگے، معافی نہ مانگنے پر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/11/2020 - 23:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :