ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نے ایک اور ریکارڈاپنے نام کرلیا

بدھ 25 نومبر 2020 20:16

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نے ایک اور ریکارڈاپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔سرکاری ٹی وی پر ’ارطغرل غازی‘ کے نشر ہونے کیساتھ ہی ’ٹی آرٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘ کے نام سے ایک علیحدہ یوٹیوب چینل بنایا گیا تھا، جس پر اب سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ چینل کو ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرتے وقت ہی بنایا گیا تھا اور اسے پہلے ہی دن 40 ہزار افراد نے سبسکرائب کیا تھا جبکہ مذکورہ چینل کو محض 15 دن میں 10 لاکھ افراد نے سبسکرائب کیا تھا۔

عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جبکہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 20:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :