اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

بدھ 25 نومبر 2020 20:16

اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔رباب ہاشم کی اچانک شادی نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے، وہ صہیب نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی چند تصویریں شیئر کیں، تصویروں میں اداکارہ نے مایوں کے پیلے رنگ کے جوڑے اور مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ضد، پیا من بھائے، ،منت، کم ظرف اور میرے محسن جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ رباب ہاشم ڈراموں کے بعد اب حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔رباب ہاشم کی شادی کی تصدیق مسز خان نے کی ہے جو میرج بیورو کا کام کرتی ہیں۔انہوں نے فیس بک پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کیلئے اٴْن کے جوڑ کا لڑکا ڈھونڈ لیا ہے جس کا نام صہیب ہے، ساتھ ہی انہوں نے لڑکے کی تصویر بھی شیئر کی۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 20:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :