والدین کو اپنے بچوں کیلئے ضرور وقت نکالنا چاہیے ‘ ثنا

ایکدوسرے کو وقت نہ دینے کی وجہ سے رشتے بھی احساسات سے عاری ہوجاتے ہیں

جمعرات 26 نومبر 2020 11:59

والدین کو اپنے بچوں کیلئے ضرور وقت نکالنا چاہیے ‘ ثنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے موجودہ دور میں والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے ،ایک دوسرے کو وقت نہ دینے کی وجہ سے رشتے بھی احساسات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح اپنے بچوں کی بہترین پرورش ہے کیونکہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے بچوں کے لئے ہی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر ہمارے اور ان کے درمیان فاصلہ آجائے گا تو اس کا دونوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کی مصروفیات کی وجہ سے مجھے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرنا ہوتاہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اب تک اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش بڑے اچھے انداز میں کی ہے ۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جو بھی پراجیکٹ سائن کروں اس کا شیڈول اس طرح طے ہو کہ میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ دے سکوں ۔ میری کوشش ہے کہ وہ بڑے ہو کر اس ملک کے ذمہ دار اور مہذب شہری بنیں ۔ ثناء نے کہا کہ میں دوسرے والدین سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی وقت دیں ۔
وقت اشاعت : 26/11/2020 - 11:59:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :