ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ‘ہمایوں سعید

کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاروں کو بھی تحفظ کا احساس ہوا

جمعرات 26 نومبر 2020 11:59

ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ‘ہمایوں سعید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے ،ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جن حالات میں کراچی سے فلمیں بننا شروع ہوئیں وہ بڑا مشکل دور تھا اورکراچی کے فلمسازوں نے رسک لیا اور کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو بھی ایک تحفظ کا احساس ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کراچی میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے ڈائریکٹر کسی سے کم نہیں ۔ہمایوں سعید نے کہا کہ بعض ناقدین ہماری فلموں پر بلا وجہ تنقید کا نشتر چلاتے ہیں اگر انہیں فلموں کی اتنی سوجھ بوجھ ہے تو باتیں کرنے کی بجائے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم بھی ان سے کچھ سیکھ سکیں ۔
وقت اشاعت : 26/11/2020 - 11:59:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :